• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: عازمینِ حج کی ویکسینیشن اور تربیت کا عمل آج سے شروع

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کوئٹہ میں عازمینِ حج کی ویکسینیشن اور تربیت کا عمل آج سے شروع ہو گیا۔

محکمۂ حج و اوقاف کے مطابق مغربی بائی پاس پر حاجی کیمپ میں عازمین کو ویکسین لگانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

محکمۂ حج و اوقاف کے مطابق کوئٹہ سے سعودی عرب کے لیے رواں سال حج فلائٹ آپریشن 21 اپریل سے شروع ہو گا۔

کوئٹہ سے حج پروازوں سے تقریباً 7 ہزار 900 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

محکمۂ حج و اوقاف کے مطابق کوئٹہ سے حج فلائٹ آپریشن 19مئی تک جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید