چیلاس میں پولیس ٹیم پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت کئی اہلکار زخمی ہو گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر چیلاس کے مطابق واقعہ تھور گوئیں کے مقام پر پیش آیا۔
پولیس ٹیم اس علاقے میں افیون کی فصل تلف کرنے میں مصروف تھی کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔
واقعے میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی اور دیگر اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔