کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی ڈاکو سمیت 2 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ساڑھے 11 میں پولیس مقابلہ ہوا۔
ڈاکوؤں سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔
پولیس نے ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی ہے۔