اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس کی سماعت کی اور عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 جون تک ملتوی کردی۔