• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، پنک اسکوٹی تقسیم تقریب، دلچسپ واقعہ، ہلچل مچ گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سکھر میں پنک اسکوٹی تقسیم کی تقریب میں دلچسپ واقعہ پیش آیا، ہر طرف ہلچل مچ گئی۔

صوبائی وزیر امداد پتافی اور رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ پنک اسکوٹی تقسیم کی تقریب میں موجود تھے۔

نو آموز ڈرائیور لڑکی کو اسکوٹی ملی، جو چلانے کے دوران بے قابو ہوئی اور اسٹیج کی جانب بڑھ گئی، جس کے باعث تقریب میں ہلچل مچ گئی۔

صوبائی وزیر اور ایم این اے اس موقع پر محفوظ رہے، تاہم واقعے کے بعد اسٹیج پر قہقہے گونج اٹھے اور ماحول خوشگوار ہوگیا۔

اس موقع پر لڑکی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’ابھی نئی نئی ڈرائیور بنی ہوں سر‘۔

قومی خبریں سے مزید