ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے تجارتی معاہدے کی معطلی کے لیے یورپی قیادت پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کر دی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ 21 اپریل یورپی یونین اسرائیل تجارتی معاہدے کا فیصلہ کن لمحہ ہو سکتا ہے، برسلز میں عالمی اتحاد برائے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کا اجلاس ہو گا۔
اجلاس میں جرمن صدر اور اٹلی کی وزیراعظم کا کلیدی کردار ہو گا، جرمن صدر اور اطالوی وزیراعظم کو ای میل کر کے معاہدے کی معطلی کا مطالبہ کریں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ مطالبہ کریں کہ وہ اسرائیل کی نسل کشی، غیرقانونی قبضے اور نسل پرستی کو گرین لائٹ دینا بند کریں، یورپی یونین اسرائیل کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اس لیے اسے ٹھوس اقدام کرنے چاہئیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ ای یو اسرائیل تجارتی معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر اٹلی اور جرمنی اثر انداز ہو سکتے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں ہر طرح کے قانون کو بالائے طاق رکھ کر کارروائی کی، اسرائیل نے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے ملک میں سزائے موت کا قانون بھی اپنالیا۔