• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایران مذاکرات پیر کو اسلام آباد میں نہیں ہو رہے: اعلیٰ حکومتی ذرائع

اعلیٰ حکومتی ذرائع نے تردید کی ہے کہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دوسرا دور پیر سے نہیں ہو رہا ہے۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے مذاکرات کے لیے دن اور تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا نے امریکی عہدیدارار کے حوالے رپورٹ کیا تھا کہ امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں ہوگا، تاہم انہوں نے ایران سے مذاکرات کے شیڈول کی تصدیق نہیں کی تھی۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو میں بہت سی اچھی چیزیں ہونے کا اشارہ دیا تھا، ٹرمپ نے کہا تھا کہ اچھی چیزوں میں لبنان بھی شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید