کراچی میں ٹریفک سگنلز کو بین القوامی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کی شاہراہوں پر اسمارٹ ٹریفک سگنلز نصب کیے جائیں گے، میونسپل کمشنر اسمارٹ سگنلز کی خریداری کا مرحلہ جلد شروع کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ریڈ زون اور آئی آئی چندریگر روڈ کو ماڈل بنایا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ایم اے جناح اور پھر شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر کام ہو گا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر میں بنیادی انفرااسٹرکچر کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے، ٹریفک کو مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے تو آدھے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔