یورپ میں سمندری غذا کی سب سے بڑی نمائش ’سی فوڈ گلوبل‘ کا آج سے اسپین کے شہر بارسلونا میں آغاز ہو رہا ہے، اس نمائش کا یہ 32 واں ایڈیشن ہے جو 21 سے 23 اپریل تک جاری رہے گا۔
فیرا دی بارسلونا کے گران ویا نامی مقام پر جاری اس نمائش میں 86 ممالک کی 2300 سے زیادہ کمپنیاں شریک ہو رہی ہیں۔
نمائش میں اپنی مصنوعات کو زیادہ بہتر انداز میں اجا گر کرنے کے لیے مختلف ممالک کے 65 قومی پویلین بھی شامل ہیں۔
نمائش کی انتظامیہ کے مطابق اس نمائش میں سمندری غذا کی سپلائی چین سے جڑی ہوئی کمپنیاں بین الاقوامی خریداروں کو اپنی تازہ ترین اختراعات دکھائیں گی۔
شہری انتظامیہ کے مطابق اس نمائش کے انعقاد سے شہر کو 160 ملین یورو سے زیادہ کا معاشی فائدہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔
نمائش میں بیلجیئم سے رانا جاوید کوثر کی قیادت میں پاک بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد بھی شرکت کرے گا۔