کوئٹہ میں اسکوٹی سے گر کر زخمی ہونے والی خاتون کراٹے کھلاڑی انتقال کرگئیں۔
سیکریٹری کھیل بلوچستان نے کراٹے کھلاڑی آرزو حیدر کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ نیشنل گیمز میں گولڈ اور سلور میڈلز جیتے والی خاتون پلیئر نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
آرزو حیدر علی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کےلیے ایوب اسٹیڈیم جارہی تھیں کہ حادثہ پیش آیا۔