لاہور کے علاقے اچھرہ میں گھر سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق بچوں کی عمر 5 سے 9 سال کے درمیان ہیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین گھر سے باہر گئے ہوئے تھے، مزید تفتیش جاری ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق بچوں کے قتل کے الزام میں چچا کو حراست میں لے لیا ہے۔