• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انڈر-16 اسکواڈ قازقستان میں یوئیفا بوائز ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کیلئے روانہ

پاکستان انڈر-16 بوائز ٹیم قازقستان میں ہونے والے یوئیفا انڈر-16 بوائز ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے جمعرات کو روانہ ہو گئی۔

نامیس اسٹیڈیم بیک اسپورٹس کمپلیکس میں 24 سے 30 اپریل تک اس ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کو کسی یوئیفا ایونٹ میں شرکت کا موقع ملا ہے۔ 

قومی کوچنگ اسٹاف کی جانب سے منتخب کردہ 19 رکنی اسکواڈ میں ملک بھر کے باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔ 

یہ ٹورنامنٹ پاکستان کی نئی نسل کے کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔ 

پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے کہا ہے کہ اس سطح پر یورپی مقابلوں تک رسائی ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تاریخی طور پر ممکن نہیں رہی لیکن اب ہمارے کھلاڑی یہاں بھی تجربہ حاصل کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ انڈر-16 عمر وہ مرحلہ ہے جہاں فٹبالرز اپنی شناخت بنانا شروع کرتے ہیں۔ 

قومی اسکواڈ میں گول کیپرز ثمر رزاق، نوید اللّٰہ، ڈیفینڈرز میں محمد عالم، حمزہ امجد، مقبول احمد، ندیم حسین، عبدالرحیم الٰہی، سید منظر شاہ، مڈفیلڈرز ایم مصطفیٰ، ایم عیسیٰ، ساگر مہربان، ہارون رشید، شہراز خان، عبدالسمیع، حمزہ یاسر، ایم حنظلہ جبکہ فارورڈز میں دانش مسیح، ایم رفے، کلیم اللّٰہ شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید