فیصل آباد( خبر نگارخصوصی )مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مزمل رضا نے کہا ہے کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے اسے کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستان لاکھوں قیمتی جانوں کی قربانیوں کے بعد ملا ہے ۔اس وقت پاکستان انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور ملک و قوم کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔