ملک بھر میں رواں سال خسرہ سے 71 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق خسرہ سے سب سے زیادہ 40 اموات سندھ میں رپورٹ کی گئی ہیں۔
ملک میں16 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 ہزار کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں خسرہ کے 4 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ میں 1100 سے زیادہ کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق ہوئی ہے۔