دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر گزشتہ روز بجلی کے بریک ڈاؤن کے اثرات برقرار ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو 650 ملین گیلن میں سے 120 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے، متبادل لائنوں کے ذریعے شہر کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش اور پانی کے بیک پریشر کے باعث 3 لائنیں متاثر ہوئی تھیں، لائن نمبر 5 کی مرمت کا کام شام تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا کہ لائن نمبر ایک اور نمبر دو کی بحالی جمعے تک متوقع ہے۔