• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شیر کی کھال اتارنے والے سمیت وائلڈ لائف رینجرز پر تشدد میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے شیر کی کھال اتارنے والے سمیت وائلڈ لائف رینجرز پر تشدد میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف نے جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا، جس میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے غیر قانونی حنوط شدہ شیر، مگرمچھ، بندر اور جنگلی پرندوں کی کثیر تعداد برآمد ہوئی ہے، حنوط شدہ جانور پرندے سفاری زو منتقل کر دیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید