نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے بعد جوابی فائرنگ سے 5 ڈاکو مارے گئے۔
ہلاک ملزمان سے پستول، کلاشنکوف، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گولی ایس ایچ او کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی، مقابلے کے دوران پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کا گروہ مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، ملزمان نے 15 روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا، ہلاک ملزمان کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔