کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے سردار اختر مینگل کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔
واضح رہے کہ اختر مینگل کے خلاف گزشتہ سال شاہوانی اسٹیڈیم میں جلسے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔