• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی تنازعات کے حل میں دنیا پاکستان کے کردار کو سراہ رہی ہے: رحیم حیات قریشی

—تصویر بشکریہ رپورٹر
—تصویر بشکریہ رپورٹر

یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے کہا ہے کہ 7 مئی 2025ء کو جب بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کر کے پاکستان کو للکارا تو قوم کے سپوتوں نے اس جارحیت کا جواب محض الفاظ میں نہیں بلکہ عملی میدان میں دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت ایک منظم، فیصلہ کُن اور دفاعی کارروائی انجام دی جس نے نا صرف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری صلاحیت کو بھی نمایاں کر دیا۔

رحیم حیات قریشی نے کہا ہے کہ اس کے ساتھ ہی یہ وہ لمحہ تھا جب اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو حکومتی، عسکری اور سفارتی ہر سطح پر سرخرو کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسی معرکے کی فقید المثال کامیابی نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک منفرد اور باوقار مقام پر لا کھڑا کیا ہے جہاں دنیا بین الاقوامی تنازعات کے حل میں پاکستان کے کردار کو سراہ رہی ہے۔

رحیم حیات قریشی نے کہا کہ اسی کردار کے سبب پاکستان اس قابل ہوا کہ وہ دو متحارب قوتوں امریکا اور ایران کو مذاکرات کے لیے ایک میز پر بٹھا سکے۔

قبل ازیں قومی ترانے اور تلاوت کلامِ پاک سے شروع ہونے والی تقریب میں معرکۂ حق آپریشن سے متعلق ایک دستاویزی فلم اور آئی ایس پی آر کا تیار کردہ قومی نغمہ بھی پیش کیا گیا جبکہ آخر میں تمام شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تقریب میں برسلز میں مقیم مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید