• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز: گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

گجرات چیمبر آف کامرس کے صدر حسن مٹو کی قیادت میں ایک وفد یورپین دارالحکومت برسلز پہنچ گیا۔

جہاں وفد کا استقبال برسلز میں مابرو کے ایڈمنسٹریٹر اور سٹی کونسلر محمد ناصر نے کیا اور ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ 

گجرات چیمبر آف کامرس کے صدر چوہدری حسن مٹو کی قیادت میں آنے والے وفد کے دیگر دو ارکان میں ڈیلیگیشن کمیٹی کے چیئرمین قمر معصوم اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر مسٹر اعوان سید شامل تھے۔

قومی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید