کراچی(سہیل افضل)کراچی سفارتکاروں کو روایتی سفارت کاری سے کہیں بڑھ کر مواقع فراہم کرتا ہے۔ دنیا کے کم ہی شہر ایسے ہیں جہاں کاروباری رہنماؤں، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، میڈیا، تعلیمی حلقوں، سول سوسائٹی اور خطے کی سب سے متحرک کاروباری برادری تک براہِ راست رسائی میسر ہو، سفارت کاروں کے لئے شہر کراچی محض تعیناتی کی جگہ نہیں بلکہ ایک منفرد تجربہ ہےان خیالات کا ظہار وزرات خارجہ کراچی لائژن آفس کے ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان سومرو نے سبکدوش ہونے والےبر طانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر لانس گیون ڈوم اور فرانس کے قونصل جنرل لیکسیس کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، اس موقع پر برطانیہ ،فرانس،اومان اور انڈونیشا کے سفارت کاروں نے بھی خطاب کیا ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان سومرو نے کہا ہے کہ کراچی میں اپنی ذمہ داریاں کامیابی سے مکمل کرنے والے معزز ساتھیوں کو الوداع کہنے کے ساتھ ساتھ اس متحرک شہر میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والے معزز سفارت کاروں کی کراچی تعیناتی نیک شگون ہے۔