پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالرز کم ہو کر 4713 ڈالرز فی اونس ہے۔