• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 مئی سے 2 اگست تک موسم گرما کی چھٹیوں کی تجویز زیر غور

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات۔فوٹو فائل
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات۔فوٹو فائل

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ 22 مئی سے 2 اگست تک موسم گرما کی چھٹیوں کی تجویز زیر غور ہے۔

جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں رانا سکندر حیارت نے کہا کہ 11 مئی کو موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ موسم گرما میں سمر کیمپ لگانے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید