• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں چند اہداف باقی ہیں، ہوسکتا ہے دوبارہ حملے کرنے پڑیں، ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران میں چند اہداف باقی ہیں، ہوسکتا ہے دوبارہ حملے کرنے پڑیں، ضرورت پڑی تو مزید دو ہفتے ایران پر حملے کر سکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں 70 فیصد اہداف کو نشانہ بنا چکے ہیں، ابھی بھی کچھ ایسے اہداف ہیں جنہیں ہم ممکنہ طور پر نشانہ بنا سکتے ہیں، مزید حملے نہ بھی کیے تو یہ آخری مراحل کی تکمیل ہوگی۔

ڈونلڈ  ٹرمپ نے کہا کہ ایران فوجی لحاظ سے شکست کھا چکا ہے، اسے جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم ایران کا یورینیم حاصل کرلیں گے،  ایران کو  فوجی شکست دی، ان کے پاس اب نہ بحریہ ہے نہ ہی فضائیہ،  ایران کی قیادت اب موجود نہیں ہے،  ایران میں ان لوگوں سے بات کر رہے ہیں جن کے پاس کچھ طاقت ہے،  اسے دوبارہ کھڑے ہونے میں 20 سال لگیں گے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا انٹرویو گزشتہ ہفتے ریکارڈ کیا گیا تھا، آج نشر ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید