امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایران جنگ سے لے کر اپنے معاشی فیصلوں کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے حمایت میں مختلف پوسٹیں شیئر کیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پوسٹ میں امریکا کی ماضی کی جنگوں کے دورانیے کو شیئر کیا اور دکھایا کہ ایران کیخلاف کارروائی صرف 6 ہفتے جاری رہی، جبکہ امریکا افغانستان میں 543 ہفتے جنگ میں مصروف رہا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور میں اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کا دعویٰ بھی کیا، جبکہ سابق صدر جو بائیڈن پر تنقیدی پوسٹ شیئر کی۔
جس میں بتایا گیا کہ جو بائیڈن دور کے مقابلے میں ٹرمپ کے دور میں خام تیل کی قیمت 25 فیصد کم ہیں۔