خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے کلام میں سیاحوں کی گاڑیاں روکنے اور انہیں دھمکیاں دینے کے الزام میں 20 مقامی ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز مقامی جیپ ڈرائیوروں نے کالام میں سیاحوں کی ایک گاڑی کو روک لیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں نے سیاحوں کو مقامی گاڑیاں استعمال کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی، کوسٹر میں سوار سیاح مہوڈنڈ جھیل جا رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔