• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں اہم بل منظور، ثمر خان کو خراجِ تحسین پیش

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مختلف اہم قانون سازی کی گئی اور قراردادیں منظور کر لی گئیں جبکہ ممتاز پاکستانی ایڈونچر ایتھلیٹ ثمر خان کو شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ایوان میں فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025ء پیش کیا گیا، جسے مزید غور کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا، بل رکنِ اسمبلی ناز بلوچ نے پیش کیا۔

قومی اسمبلی نے کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت سے متعلق بل بھی منظور کر لیا، یہ بل سید نوید قمر نے ایوان میں پیش کیا۔

اجلاس کے دوران انسدادِ زنا بالجبر تفتیش و سماعت مقدمہ ترمیمی بل بھی منظور کر لیا گیا۔ 

بل نوشین افتخار نے پیش کیا جبکہ اس حوالے سے نعیمہ کشور کی جانب سے پیش کی گئی ترمیم مسترد کر دی گئی۔

دوسری جانب ایوان میں پاکستانی ایڈونچر ایتھلیٹ ثمر خان کی تاریخی کامیابی پر خراجِ تحسین کی قرارداد بھی منظور کی گئی، قرارداد سحر کامران نے پیش کی، قرارداد میں کہا گیا کہ ثمر خان ماؤنٹ ایلبرس سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید