• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے 9 اضلاع کی 13 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سندھ کے 9 اضلاع میں 13 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 17 مئی کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، حیدر آباد، جامشورو، دادو، سجاول سمیت 9 اضلاع میں پولنگ ہو گی۔

الیکشن کمیشن سندھ نے بتایا ہے کہ 5 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 2 چیئرمین، 2 وائس چیئرمین کی نشستوں پر انتخاب ہو گا، جنرل وارڈ ممبر کی 4 نشستوں پر بھی پولنگ ہو گی۔

الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 73 پولنگ اسٹیشنز قائم کر دیے گئے ہیں، جن میں سے 59 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ضمنی انتخابات میں 98 ہزار 808 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید