• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یقین ہے ایران یورینیم کی افزودگی 100 فیصد روک دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے ایران یورینیم کی افزودگی 100 فیصد روک دے گا، اور جوہری ہتھیاروں کیلئے کوششیں ترک کردے گا۔

امریکی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے ایران کو یورینیم افزودگی اور ایٹم بم کی تیاری سے روکا جاسکتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں براہِ راست شریک ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا ایٹمی فضلہ حاصل کر لیں گے، ایران کے ساتھ معاہدے کیلئے تیزی سے کام کرنا ہوگا، جلد بازی نہیں کریں گے۔

امریکی صدر نے مزید  کہا کہ ناکہ بندی کی موجودگی میں ایران کے حوالے سے کسی بھی اقدام میں جلد بازی نہیں کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید