• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران یا تو درست فیصلہ کرے گا یا پھر ہم اپنا کام مکمل کردیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران یا تو درست فیصلہ کرے گا یا پھر ہم اپنا کام مکمل کردیں گے۔

چین روانگی سے قبل واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ کے بارے میں طویل بات کریں گے، تاہم وہ نہیں سمجھتے کہ ایران کے معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ایران معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان مذاکراتی عمل میں شاندار رہا، فیلڈ مارشل بہترین شخصیت ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

وینزویلا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم وینزویلا سے تمام سیاسی قیدیوں کو باہر نکالیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید