• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروش انمول پنکی کے بھائی کیخلاف لاہور میں مقدمہ سامنے آ گیا

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

کراچی سے گرفتار منشیات فروش خاتون انمول پنکی کے بھائی کے خلاف لاہور میں مقدمہ سامنے آ گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق 2022ء میں تھانہ کوٹ لکھپت میں ریاض بلوچ پر منشیات کی برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم ریاض بلوچ نے بتایا تھا کہ فرار ہونے والی اس کی بہن انمول عرف پنکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک لگژری گاڑی پر لڑکا اور لڑکی منشیات فروخت کرنے شاداب کالونی آ رہے تھے، گاڑی رکی تو ایک لڑکا منشیات دینے کی غرض سے نیچے اترا، اہلکاروں نے لڑکے کو قابو کر لیا، لڑکی گاڑی اسپیڈ میں چلا کر نکل گئی تھی۔

پنکی کے بھائی کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں 9 سی کا مقدمہ درج ہوا تھا، ملزمہ فرار ہو گئی تھی۔

پنکی کے بھائی کا منشیات کے مقدمے میں چالان ہوا تھا، ملزمہ بھائیوں کے ہمراہ کوٹ لکھپت میں نجی کالونی میں رہائش پزیر تھی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انمول عرف پنکی کا پنجاب پولیس کے پاس کوئی کریمنل ریکارڈ موجود نہیں۔

قومی خبریں سے مزید