• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے اہم سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ 

چینی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ اس دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ چین کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں صدور دوطرفہ تعلقات، عالمی امن اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین امریکا کے ساتھ برابری، باہمی احترام، مشترکہ مفاد کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ کے لیے تیار ہے۔

چینی صدر کیساتھ ایران جنگ کے بارے میں طویل بات کریں گے، ٹرمپ

چین روانگی سے قبل واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ کے بارے میں طویل بات کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ایران کے معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان مذاکراتی عمل میں شاندار رہا، فیلڈ مارشل بہترین شخصیت ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید