• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان عوامی پارٹی کسی جماعت میں ضم نہیں ہو رہی، خالد مگسی

خالد مگسی(فائل فوٹو)۔
 خالد مگسی(فائل فوٹو)۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر خالد مگسی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کسی جماعت میں ضم نہیں ہو رہی، مشکلات ہیں، لوگ آ رہے ہیں اور جا بھی رہے ہیں۔ 

کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خالد مگسی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گی، حکومت کے معاملات دو بڑی جماعتوں کے سربراہان ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ایسی افواہیں پھیلانا درست نہیں کہ بلوچستان اور اس کی سیاست اچھی نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے لشکر کے بغیر اب صوبہ میں آ نہیں سکتے، حالات ٹھیک نہیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید