کراچی ( سہیل افضل ) کمشنر کراچی نے شہر میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کر کےاسے 107روپے سے بڑھا کر 113 روپے فی کلو کر دیا ہے۔شہری انتظامیہ کراچی میں آٹے کو سرکاری قیمت پر فروخت کرانے میں ہمیشہ ناکام رہی ہے۔12 مئی کوجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے شہر میں ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت 110 روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت 113 روپے مقرر کی ہے، فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 118 روپے اور ریٹیل قیمت 121 روپے مقرر کی گئی ہے۔