• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ، جیو کی ’’وقفہ‘‘ مہم، محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیرِ اہتمام سیمینار

وزیر صحت خواجہ عمران نذیر(ویڈیو گریب)۔
وزیر صحت خواجہ عمران نذیر(ویڈیو گریب)۔

جنگ اور جیو کی ’’وقفہ‘‘ مہم کے حوالے سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیرِ اہتمام سیمینار منعقد ہوا، مقررین نے جنگ اور جیو کی کاوش کو خوب سراہا اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ 

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی کو آرڈی نیٹر رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

ڈی جی محکمہ بہبود آبادی پنجاب اورنگ زیب حیدر نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے، ملک میں ہرسال 12 ہزار خواتین دوران زچگی مر جاتی ہیں، جنگ اور جیو کی وقفہ مہم کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب کی کو آرڈی نیٹر سارہ افضل تارڑ(ویڈیو گریب)۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی کو آرڈی نیٹر سارہ افضل تارڑ(ویڈیو گریب)۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس میں میاں بیوی کو بچوں کی پیدائش میں وقفے سے متعلق تعلیم دی جاتی ہے، خاندانی منصوبہ بندی کو نصاب کا حصہ بنا رہے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کی کو آرڈنیٹر سارہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارےمعاشرے میں وقفہ کا تو تصور ہی نہیں، وقفہ مہم چلنے سے معلومات لینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ایم ڈی جنگ گروپ شاہ رُخ حسن(ویڈیو گریب)۔
ایم ڈی جنگ گروپ شاہ رُخ حسن(ویڈیو گریب)۔ 

ایم ڈی جنگ گروپ شاہ رُخ حسن نے کہا کہ جنگ اور جیو پاکستان کا بڑا میڈیا گروپ ہے، جو ملک کے اہم مسائل پر ہمیشہ مہم چلا کر عوام میں شعور اجاگر کرتا ہے، بچوں کی پیدائش میں وقفہ پر بھی بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔  

مسلم لیگ ن کی رہنما ذکیہ شاہنواز اور منیزہ ہاشمی سمیت دیگرمقررین نے بھی بچوں کی پیدائش میں وقفہ پر زور دیا، انہوں نے جنگ اور جیو کی وقفہ مہم کو  سراہا اور کہا کہ آبادی پر قابو پائے بغیر مسائل سے چھٹکارا ممکن نہیں۔

قومی خبریں سے مزید