• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---اسکرین گریپ
---اسکرین گریپ

خیبرپختونخوا کابینہ میں نئے وزراء کی حلف برداری کی تقریب صوبائی گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں 5 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے وزراء سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم سواتی نے بھی شرکت کی۔

نئے وزراء میں ‏نذیر احمد عباسی، ‏شکیل احمد، محمد عارف احمد زئی اور‏ طارق محمود آریانی نے حلف اٹھایا۔

‏معاون خصوصی شفیع جان نے بھی بطور وزیر حلف اٹھا لیا۔

نامزد وزیر عدنان قادری ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے حلف نہ اٹھا سکے۔

قومی خبریں سے مزید