پاکستان ہندو سماج کے بانی ڈاکٹر راکیش موتیانی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہندو سماج بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیان کی مذمت کرتا ہے۔
اپنے بیان میں راکیش موتیانی نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی سے بھارتی آرمی چیف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔
بانی پاکستان ہندو سماج نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔