• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا: پاکستان کی مؤثر سفارتکاری، خارجہ پالیسی، عالمی کردار پر آسٹریا کے طلبہ کو خصوصی بریفنگ

---تصویر بشکریہ رپورٹر
---تصویر بشکریہ رپورٹر

ویانا میں پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے اعتراف میں آسٹریا کے طلبہ کو پاکستان کی خارجہ پالیسی اور عالمی کردار پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔

ویانا کے سفارت خانے اور پاکستان کے مستقل مشن ویانا نے سینٹرل یورپین یونورسٹی کے انٹرنیشنل پارٹنر شپس کلب سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے ایک وفد کا خیر مقدم کیا جہاں پاکستان کی خارجہ پالیسی دوطرفہ تعلقات اور عالمی سطح پر پاکستان کے تعمیری کردار پر تفصیلی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے دوران سفیرِ پاکستان کامران اختر ملک نے طلبہ کو پاکستان اور آسٹریا کے باہمی تعلقات، خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی ترجیحات اور ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں میں پاکستان کے مثبت و فعال کردار پر جامع بریفنگ دی۔

سفیرِ پاکستان نے خصوصی طور پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی، یو این آفس آن ڈرگس اینڈ کرائم، یو این آفس فار یوا ین انڈسٹریل اینڈ آؤٹر اسپیس افیئرز ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن جیسے عالمی اداروں میں پاکستان کے تعمیری، متوازن اور فعال کردار کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن، سفارت کاری، پائیدار ترقی، بین الاقوامی تعاون اور کثیرالجہتی نظام کے فروغ کے لیے مسلسل مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

سفیرِ پاکستان نے نوجوان طلبہ کے ساتھ مکالمے کو مستقبل کی عالمی قیادت اور بین الثقافتی ہم آہنگی کے لیے اہم قرار دیا۔

تقریب میں شریک طلبہ نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، علاقائی صورتِ حال اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی سفارتی حکمتِ عملی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی جس میں سفیرِ پاکستان نے مختلف امور پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔

مبصرین کے مطابق یہ نشست پاکستان کی مثبت سفارتی شبیہ، علمی روابط اور آسٹریا میں نوجوان نسل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلیمی و ثقافتی تعلقات کا اہم مظہر ثابت ہوئی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید