گھوٹکی میں لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاؤں وزیر چاچڑ میں 3 مئی کو 4 ملزمان نے مجھ سے اجتماعی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
لڑکی کے والد نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے، ہم پر وڈیرے نے ظلم کیا ہے۔