خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو عیدالاضحیٰ سے قبل بڑا ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔
صوبائی حکومت نے مئی 2026ء کی تنخواہیں اور پنشن 20 مئی تک ادا کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل مسلم سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور الاؤنسز ادا کیے جائیں گے۔