پنجاب میں ایئر بیسز اور ہوائی اڈوں کو محفوظ بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کے نوٹیفیکشن کے مطابق صوبے بھر میں پابندیوں کا اطلاق 30 روز کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ہوائی اڈوں اور ایئر بیسز کے اطراف کبوتر بازی، لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں و گوشت پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کیوں کہ مذکورہ سرگرمیاں فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹ اور فلائٹ سیفٹی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔
محکمۂ داخلہ کے نوٹیفیکشن میں یہ بھی کہا ہے گیا کہ احکامات صوبے بھر میں قائم کمرشل ایئر پورٹس کی حدود میں بھی نافذ العمل ہوں گے۔