• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ داخلہ سندھ کا کراچی ایئرپورٹ کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ


محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ایئرپورٹ کے قریب پھینکنے پر پابندی ہوگئی۔

آلائشیں پھینکنے کے بعد پرندوں سے فضائی حادثات کا خدشہ ہے۔

پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں جنرل منیجر (جی ایم) کارپوریٹ سیفٹی پی آئی اے ایئرکموڈور ایس ایم علی نے کہا کہ آلائشیں ایئرپورٹ کے نزدیک پھینکنے سے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

ایئرکموڈور ایس ایم علی نے کہا کہ لوگ ذمے داری کا احساس کریں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔

تازہ ترین