• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کنٹریکٹ اساتذہ 5 ماہ بعد بھی تنخواہوں سے محروم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کنٹریکٹ اساتذہ 5 ماہ بعد بھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ 5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، عید پر بھی تنخواہوں سے محروم ہیں، آج سے جی سی یونیورسٹی عید کی تعطیلات کے لیے بند ہو جائے گی۔

دوسری جانب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق آڈٹ میں اعتراض کی وجہ سے 20 اساتذہ کی تنخواہیں رُکی ہوئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آڈٹ میں لگنے والے اعتراض ختم ہوتے ہی تنخواہیں فوری مل جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید