• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ بیوی کی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل کرنے کا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں سابق بیوی کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے کیس میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو کی عدالت میں سابق بیوی کی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے گرفتار ملزم کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید