• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پیپلز بس ڈرائیوروں کا احتجاج مذاکرات کے بعد ختم، ٹریفک بحال

---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی میں ٹاور کے قریب پیپلز بس سروس کے ڈرائیوروں نے احتجاج کیا جس کے باعث علاقے میں ٹریفک معطل ہو گیا۔

 پولیس حکام کے مطابق پیپلز بس کی ایک موٹر سائیکل سے ٹکر ہوئی تھی، موٹر سائیکل سوار ایک پولیس اہلکار تھا جو اپنی فیملی کے ساتھ تھا، واقعے کے بعد پولیس اہلکار اور بس ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں کو موقع پر بلایا جس کے بعد ڈرائیور پر تشدد کیا گیا۔

بعد ازاں ڈرائیور پر مبینہ تشدد کے خلاف پیپلز بس سروس کے ڈرائیوروں نے احتجاج شروع کر دیا۔

احتجاج کے باعث ٹاور کے مقام پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ٹریفک بحال ہو گیا اور بات چیت کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید