• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے: تحریک انصاف کے زیر اہتمام پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ

تحریک انصاف ناروے کے زیر اہتمام ناروے پارلیمنٹ کے باہر پر امن مظاہرہ کیا کیا۔

 تحریک انصاف ناروے کے صدر عمران بشیر خان نے کہا کہ ہم ناروے پارلیمنٹ کے باہر عمران خان کی رہائی، 9 مئی اور 25 مئی کے متاثرین کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی رہائی چاہتے ہیں، ان کی صحت اور آنکھ کی بینائی کی مزید خرابی کا خدشہ ہے۔

عمران بشیر خان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں مقتدر حلقے ہماری آواز سنیں گے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض آصف ملک نے سر انجام دیے پرامن احتجاجی مظاہرے سے میریل لیرینڈ ہیرا علی، صوفیہ ناز شعیب سلطان، شازیہ بشیر اور عمران بشیر خان نے کیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید