• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے نواحی گاؤں اٹل شریف میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق اٹل شریف میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد مقامی امن کمیٹی کے ارکان تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک لاش بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید