ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن بازار میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں فیڈرل کانسٹیبلری کا 1 اہلکار بھی شامل ہے۔
جاں بحق ہونے والا فیڈرل کانسٹیبلری اہلکار تنویر خان چیک پوسٹ سے سامان لینے بازار آیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔