• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 16خارجی ہلاک، 2 پولیس اہلکار شہید

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بنوں میں پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران 2 خوارجی سرغنا سمیت 16 خارجی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے میریان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر گزشتہ روز آپریشن کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی سرغنہ زمری نور اور افغان خارجی سرغنہ عبداللّٰہ سعید کو ہلاک کردیا گیا ہے اور ان خوارج کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔

پاک فوج اور پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری خوارج کے خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید