• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے 99 کلیکشن پوائنٹس بنادیے گئے

کراچی میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کےلیے 99 کلیکشن پوائنٹس بنادیے گئے ہیں۔ 

مینجمنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی کا کہنا ہے کہ ضلع کیماڑی میں 11، کورنگی میں 20 اور ملیر میں 9 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

اسی طرح ضلع شرقی میں 15، ضلع وسطی میں 18 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق ضلع جنوبی میں 14 اور ضلع عربی میں 12 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جی ٹی ایس شرافی گوٹھ، جام چاکرو اور گوند پاس پر 9 خندقیں کھودی گئی ہیں۔

طارق نظامانی کے مطابق آلائشیں اٹھانے کے بعد چونے کا چھڑکاؤ اور عرق گلاب کا اسپرے بھی کیا جائے گا۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا شکایتی مرکز 1128 چوبیس گھنٹے فعال رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید